ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ٹروما سینٹر کوارینٹائن وارڈ میں سب انسپکٹر دیناناتھ گپتا ولد مرحوم درشن گپتا کی ڈیوٹی پولیس کپتان بہرائچ نے 55 دن قبل لگائی تھی۔ اصولاً سب انسپکٹر دیناناتھ گپتا کو 10 سے 15 دن میں کہیں اور تعینات کیا جانا چاہئے تھا لیکن آج 55 واں دن ہے۔
58 سالہ دیناناتھ کو نہ تو چھٹی دی گئی ہے۔ اور نہ ہی ان کی تعیناتی تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ ایک ہی جگہ پر تعیناتی سے وہ بے حد پریشان ہیں۔ سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی ہے۔