تھائی حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی تھائی لینڈ کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرکے 21 افراد کو ہلاک کرنے اور 42 دیگر کو زخمی کرنے والے سپاہی کو گولی ماردی گئی۔
تھائی لینڈ کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والا بندوق بردار ہلاک حکام نے بتایا کہ یہ سپاہی ایک مالی تنازعہ پر برہم تھا جس نے پہلے دو افراد کو گولی ماردی پھر دیگر افراد پر فائرنگ شروع کردی۔ اس مصروف شاپنگ مال کو گاہکوں نے خوف کے عالم میں خالی کردیا۔
وزارت دفاع کے ترجمان لفٹنٹ جنرل کانگ چیپ تنتروانچ نے کہا کہ سارجٹ میجر جکرپنتھ تھاما اس حملے میں ملوث تھا جو تھائی لینڈ کے نسبتاً غریب اور دیہی علاقہ میں واقع ہے۔ زیادہ تر فائرنگ ٹرمنل 21 کوراٹ کے قریب کی گئی۔
ایرپورٹ کی طرح نظر آنے والا یہ ملا جس میں رنگ برنگے لوگو اور تصویریں آویزاں ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مال میں موجود افراد فائرنگ سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں جبکہ کچھ مال کے باہر مارے گئے اور کچھ کاروں کے اندر اور کچھ پیدل چلتے ہوئے۔
ایک گاہک اور ان کے خاندان نے کھانا ختم ہی کیا تھا کہ انہیں فائرنگ کی آواز سنائی دی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی آواز آئی ایک خاتون انہیں مال سے باہر بھاگتی ہوئی دکھائی دی۔
کئی سو افراد کو پولیس کی موجودگی میں مال سے باہر نکالا گیا اور بندوق بردار کی تلاش بھی کی گئی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ وہ خوفزدہ تھے اور پناہ کے لیے حماس وغیرہ میں چھپ گئے ان کے ساتھ ایک ایک کمرہ میں سات تا آٹھ افراد چھپے ہوئے تھے۔
آدھی رات کے وقت پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے مال کے نچلے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے اور بندوق بردار کی تلاش جاری ہے اس کے تقریباً 16 گھنٹوں بعد پولیس نے اعلان کیا کہ بندوق بردار کو گولی ماردی گئی ہے۔