ریاست ہریانہ کے شہر جند کے رام رائے گاؤں کے قریب ہَنْسی شاہراہ پر دیر رات ایک خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثہ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے نوجوان فوج میں بھرتی کے لیے حصار گئے تھے جہاں سے وہ واپس لوٹ رہے تھے کہ تبھی ایک تیز رفتار تیل ٹنکر نے ان کے آٹو کو ٹکر مار دی، ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ موقع پر 10 نوجوان ہلاک ہوگئے۔
آٹو میں تقریباً 10 افراد سوار تھے، جس میں آٹو ڈرائیور سمیت دسوں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ایک حالت نازک حالت میں زیر علاج ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج میں بھرتی کے لیے جانے والے نوجوان فزیکل اور میڈیکل ٹیسٹ پاس کرچکے تھے، ٹسٹ کی کارروائی پوری ہونے کے بعد وہ سبھی اپنے گھر لوٹ رہے تھے، تبھی یہ حادثہ پیش آیا، مرنے والوں میں 'پاجو کل گاؤں' کے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، پولیس کے مطابق حادثے ہنسی روڈ پر رام رائے گاؤں کے پاس رات تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ حصار میں فوج میں بھرتی کے لیے حصہ لینے کے بعد نوجوان آٹو سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے، تبھی پیچھے سے آرہا ایک تیل ٹنکر نے آٹو کو روندتا ہوا آگے نکل گیا، جس سے آٹو میں سوار 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک کی حالت نازک ہے، جسے پی جی آئی ریفر کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تین نوجوانوں کی شناحت ہوگئی،باقی نوجوانوں کی پہچان کے لیے آس پاس کے گاؤں والوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔