اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پولیس کی پٹائی میں ہلاک شخص کو معاوضہ

وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نےمہلوک دلت نوجوان کے خاندان کو دس لاکھ روپئے معاوضہ دینےکا اعلان کیا۔

پولیس کی پٹائی میں ہلاک شخص کو معاوضہ
پولیس کی پٹائی میں ہلاک شخص کو معاوضہ

By

Published : Jul 22, 2020, 9:24 PM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے دلت نوجوان کے خاندان کے لیے دس لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا جس کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

مہلوک نوجوان جس کی شناخت کرن کے طورپر کی گئی ہے۔ چیرالہ کے سب انسپکٹر وجئے کمار نے ماسک نہ پہننے اور کورونا کے قواعد پر عمل نہ کرنے پر پٹائی کردی تھی۔کرن اپنی بائیک پر جارہا تھا کہ سب انسپکٹر نے اس کو روکا اور چہرہ کا ماسک نہ پہننے پر اس کی بُری طرح پٹائی کردی۔زخمی کرن کو علاج کے لئے گنٹور کے سرکاری ہسپتال لے جایاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر وزیراعلی کے دفتر نے ضلع ایس پی کو ہدایت دی کہ وہ اس واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کرے۔وزیراعلی کے دفتر نے مرنے والے نوجوان کے خاندان کو معاوضہ جاری کرنے کے احکام دیئے۔انہوں نے اس واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: مفت کورونا اینٹیجن ٹیسٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details