اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلگودیشم رہنما کے مکان کا ایک حصہ منہدم - تلگودیشم رہنما کومکان گرایا گیا

جی وی ایم سی کے عہدیداروں نے رہنما کے مکان کے اس حصہ کو غیرقانونی قراردیا۔

تلگودیشم رہنما کے مکان کا ایک حصہ منہدم
تلگودیشم رہنما کے مکان کا ایک حصہ منہدم

By

Published : Oct 3, 2020, 1:29 PM IST

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں آج کشیدگی دیکھی گئی۔ کیونکہ اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے سینئر رہنما و سابق رکن پارلیمان سبم ہری کے مکان کے ایک حصہ کوگریٹروشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن(جی وی ایم سی)کے عہدیداروں نے منہدم کردیا۔

جی وی ایم سی کے عہدیداروں نے ان کے مکان کے اس حصہ کو غیرقانونی قراردیا۔سابق رکن پارلیمان کے دفتر سے متصل بیت الخلا کو بھی منہدم کردیاگیا۔ہری نے جی وی ایم سی کے اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کو اس سلسلہ میں کوئی بھی نوٹس جاری نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جی وی ایم سی کے اعلی عہدیداروں کی ہدایت پر یہ انہدامی مہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: زرعی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ABOUT THE AUTHOR

...view details