آندھراپردیش کے تاڑے پلی کے قریب اس پرجا ویدیکا کنونشن سینٹر کو جگن موہن ریڈی حکومت نے ایک سال پہلے منہدم کر دیا تھا۔ پولیس نے کاراکٹہ روڈ پر تلگودیشم کے رہنماوں کو روک دیا اور ان کو کنونشن سینٹر کے مقام پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس نے اس سینٹر کو جوڑنے والی چار سڑکوں پر چیک پوسٹس قائم کئے۔ یہ سینٹر ضلع گنٹور میں دریائے کرشنا کے کنارے واقع تھا۔
اس موقع پر تلگودیشم کے رہنماوں کی پولیس سے بحث وتکرار ہوگئی۔ پولیس نے سابق وزیر دیوی نینی اوما مہیشور راو، کے رویندر، این آنند بابو، رکن کونسل اشوک بابو، بی ار جنوڈو، اے راجندر پرساد اور وی رامیا کو گرفتار کر لیا اور ان کو منگل گری پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔