اردو

urdu

کالی قمیص پہن کراسمبلی میں شرکت کا فیصلہ

By

Published : Jun 15, 2020, 7:46 PM IST

تلگودیشم پارٹی کے صدر چندرابابو نائیڈو نے اعلان کیا کہ منگل سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن میں تلگودیشم رہنماؤں پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

کالی قمیص پہن کراسمبلی میں شرکت کا فیصلہ
کالی قمیص پہن کراسمبلی میں شرکت کا فیصلہ

تلگودیشم پارٹی نے منگل سے شروع ہونے والی آندھراپردیش اسمبلی سیشن میں سیاہ شرٹ پہن کر شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی رہنماؤں پر حملے اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے کیا گیا ہے۔

تلگودیشم ارکان سیاہ کرتا پہن کراسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تلگو دیشم صدر سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائڈو کی زیرصدارت آج ٹی ڈی پی قانون ساز اجلاس آن لائن 4 گھنٹے جاری رہا۔ اس موقع پر کچھ ارکان نے چندرابابو کو اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جبکہ کچھ رہنماؤں کو لگتا ہے کہ اگر وہ شرکت نہیں کرتے ہیں تو یہ خطرہ ہے کہ کونسل میں کچھ بلز پاس ہوجائیں گی۔تاہم اتفاق رائے ہوا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے واک آؤٹ کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی میں سارا دن بلیک شرٹس کے ساتھ جاکر ٹی ڈی پی رہنماوں پر حملوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details