کانگریس کے سینیئر رہنما راہول گاندھی نے مختلف ممالک میں کورونا کیسز اور وہاں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے بارے میں چارٹ کو ٹوئٹر پر شیر کیا ہے۔
اس چارٹ میں یہ واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ 25 مارچ کے بعد سے بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن دوسرے ممالک کے مقابلے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل چارٹ پر مختلف ممالک میں کورونا کیسیز کی تعداد اور وہاں کے لاک ڈاؤن کے بارے میں بھی اعداد و شمار پیش کیا۔
اس چارٹ میں اٹلی، اسپین، جرمنی، برطانیہ اور بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز دکھائے گئے ہیں۔
راہول نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'یہ ناکام لاک ڈاؤن کی طرح لگتا ہے'۔
راہل نے کہا ہے کہ 'کووڈ انفیکشن خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔ کیا بی جے پی کی زیرقیادت حکومت شہریوں کو یہ بتائے گی کہ آگے کا کیا منصوبہ ہے؟'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'کیا شہریوں کو یہ جاننے کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ ہماری صحت کی دیکھ بھال کے انفراسٹرکچر سے متعلق معلومات حاصل کریں؟ یا پھر وہ یوں ہی توجہ ہٹاتے رہیں گے؟'
کانگریس کے رہنما نے پوچھا ہے کہ 'جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے، تب سے ایم ایس ایم ایز اور دیگر صنعتیں بار بار حکومت سے براہ راست تعاون کی درخواست کرتی رہی ہیں لیکن ان کی آواز کو سنا نہیں جارہا ہے۔ حکومت اصل مسئلے کو کب حل کرئے گی؟'۔