اردو

urdu

By

Published : Jul 2, 2020, 4:42 PM IST

ETV Bharat / bharat

انقلابی جہدکار ورا وراراو کی صحت خراب

تلوجہ جیل کے حکام نے ورا ورا راو کے ارکان خاندان کو بذریعہ فون اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ فی الحال ان کا علاج جیل میں واقع ہسپتال میں کیاجارہا ہے۔

انقلابی جہدکار ورا وراراو کی صحت بگڑگئی
انقلابی جہدکار ورا وراراو کی صحت بگڑگئی

ویراسم تنظیم کے رہنما و انقلابی جہدکار ورا وراراو جو مہاراشٹر کی تلوجہ جیل میں محروس ہیں، کی صحت بگڑگئی۔

اس بات کی اطلاع جیل کے حکام نے حیدرآباد میں واقع ورا ورا راو کے ارکان خاندان کو بذریعہ فون دی اور کہاکہ فی الحال ان کا علاج جیل میں واقع ہسپتال میں کیاجارہا ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے ورا ورا راو کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔

بھیما کورے گاوں معاملے میں ان کو حیدرآباد میں واقع ان کی قیامگاہ سے گرفتار کرتے ہوئے مہاراشٹرا کی تلوجہ جیل میں محروس رکھاگیا۔ان کی صحت کی خرابی پر ان کو ان کی ضمانت منظور کرنے کی خواہش کرتے ہوئے ان کے وکلا کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو عدالت نے مسترد کردیاکیونکہ اس عرضی پر این آئی اے نے اس پر اعتراض کیا تھا اور ان کی عرضی کی مخالفت کی تھی۔

ورورا راؤ (پیدائش 3 نومبر 1940) بھارت کے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک سرگرم کارکن، نامور شاعر، صحافی، ادبی نقاد، اور عوامی اسپیکر ہیں۔ وہ 1957 سے ہی شاعری لکھ رہے ہیں۔ انہیں تلگو ادب کے بہترین نقادوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے تلگو ادب میں تقریبا 40 سالوں تک گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ طالب علموں کو پڑھایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details