اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: لاک ڈاؤن کے دوران کم سنی میں 204 شادیاں - prevention of child marriages act, 2006

ٹی ایس سی پی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران تلنگانہ میں 204 کم سنی کی عمر میں شادیاں ہوچکی ہیں۔

telangana witnesses 204 child marriages during lockdown
تلنگانہ: لاک ڈاؤن کے دوران 204 کم سنی میں شادیاں

By

Published : Jun 28, 2020, 11:45 AM IST

تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف چلڈرن رائٹس (ٹی ایس سی پی آر) کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں گذشتہ تین ماہ کے دوران کم از کم 204 شادیاں ہوئی ہے۔ جو یا تو کم سن ہیں یا نابالغ ہیں۔

ٹی ایس سی پی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'ریاست کے تمام ضلعی کلکٹرز اور مجسٹریٹ سے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی جائے کہ وہ فوری طور پر کارروائی کریں'۔

اس پریس ریلیز کے مطابق لوگوں کو بچوں سے شادیوں کی روک تھام ایکٹ 2006 کے بارے میں شعور بیدار کیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔19 وبائی امراض کے دوران چلڈ لائن کے ذریعہ کمیشن کو بتایا گیا کہ 24 مارچ سے 31 مئی تک مجموعی طور پر 204 کم سنی میں ہی شادیاں کی گئیں۔

کمیشن نے اس کو سنجیدگی سے نوٹ کیا ہے کیونکہ اس طرح کی شادیاں لڑکیوں کی زندگیوں پر سنگین اثراتمرتب کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details