تلنگانہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی طرف سے آج 'تلنگانہ بند' کی کال دی گئی ہے۔
اس سے ایک دن قبل ہی تلنگانہ ہائی کورٹ نے فوری طور پر ایک بار پھر ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کو ملازمین کے ساتھ مذاکرت منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
جمعے روز ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت اور گورنر تاملیسائی سندراجن کی مداخلت کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور ہفتے کے ہڑتال 15ویں دن داخل ہو گئی، جبکہ حکومت اپنے موقف پر قائم ہے۔
آج ریاست بھر میں تقریبا 48000 ملازمین ہڑتال میں حصہ لیا ہے، امید کی جا رہی ہے کہ اس شٹ ڈاؤن سے عام زندگی متاثرہ ہوگی۔
آج حیدرآباد میں اولا اور اوبر کیب ڈرائیوروں نے بھی ٹیکس ایگریگیٹر مارکیٹ کو باقاعدہ بنانے کے مطالبات کے لیے ہفتہ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔