تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) نے سال اول و دوم کے انٹرمیڈیٹ طلباء کے لئے عارضی ٹائم ٹیبل کا سرکلر جاری کردیا ہے۔
ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات 4 مارچ 2020 سے شروع ہوں گے۔ جو کہ 21 مارچ تک جاری رہیں گے۔
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات مارچ 2020 کا نظام الاوقات جاری اطلاعات کے مطابق اخلاقیات اور انسانی اقدار کا امتحان 28 جنوری کو اور ماحولیاتی تعلیم کا امتحان 30 جنوری کو ہوگا۔ عملی امتحانات 1 فروری سے 20 فروری تک عام ( ریکولر) اور پیشہ ورانہ کورسز کے لیے ہوں گے۔
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات مارچ 2020 کا نظام الاوقات جاری حکام نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ ووکیشنل کورسز کی تاریخیں بھی ایک جیسی ہیں۔ تاہم ، بورڈ کے ذریعہ ٹائم ٹیبل الگ سے جاری کیا جائے گا۔
ٹی ایس بی آئی ای بورڈز کے امتحانات صبح 9 بجے سے دوپہر تک ایک ہی شفٹ میں ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ 2019 کے امتحانات میں تقریبا 9 لاکھ طلبا شریک ہوئے تھے اور اس سال بھی اسی طرح کی تعداد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے تعلیمی برس میں والدین اور سیاسی جماعتوں نے TSBIE انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے اعلان میں مبینہ طور پر دھاندلی پر احتجاج کیا تھا۔ اس سلسلے میں اولیائے طلبا کا کہنا ہے کہ 'حکومت مناسب اور کارگر اقدامات کرے، اور طلبا کے مستقبل کے ساتھ کسی بھی طرح کا کھلواڑ نہ کیا جائے'۔
تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (TSBIE) کا سرکلر ٹائم ٹیبل کے مطابق سال اول کے طلباء کو دوسری زبان کے پیپر کے لیے 4 مارچ کو اور سال دوم کے طلبا کا 5 مارچ کو ہوگا۔ اسی طرح پہلے سال کے طلبا 6 مارچ کو انگلش پیپر کے لئے آئیں گے اور دوسرے سال کے طلبہ کو بالترتیب 7 مارچ کو ہوگا۔
مزید پڑھیں : آر ٹی سی ملازمین کو ڈیوٹی پر لوٹنے کی وزیراعلی کی ہدایت
حصہ 3 کے مضامین جیسے ریاضی، نباتیات، شہریات، نفسیات، تاریخ، کیمسٹری، سوشیالوجی جیولوجی اور کامرس جیسے دیگر بہت سارے مضامین کے لئے امتحان دس مارچ سے شروع ہوگا۔ آخری پرچہ یعنی جدید زبانیں 21 مارچ کو اور جغرافیہ 23 مارچ منعقد ہوں گے۔
رواں برس رزلٹ کے نتیجے میں طلبہ کی خودکشیوں کے پیش نظر TSBIE نے سرکاری اور نجی جونیئر کالجوں کے 500 سے زیادہ اساتذہ کو مشیر کی حیثیت سے تربیت دی ہے۔