صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی مسیح اللہ خان کے مطابق حجاج کرام کو سفر کیلئے ایئرپورٹ پر مقررہ وقت سے کئی گھنٹے مزید انتظار کرنا پڑا اس دوران ان کی سہولیات کا خیال نہیں رکھا گیا جس سے حجاج کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نےمزید بتایا کہ تلنگانہ کے حجاج کرام کے لیے اسٹیٹ حج کمیٹی نے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا اور ان کی تمام سہولیات مہیا کروانے کی کوشش کی۔ مسیح اللہ خان نے بتایا کہ دوران حج بعض حجاج کرام کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں جن کو درج کیا گیا اس طرح کے واقعات کا آئندہ اعادہ نہ ہو اس کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔