تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے شہر حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس)کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کئی ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات اور متاثرین کے علاج کی سہولتوں کے بارے میں بات چیت بھی کی۔
گورنر نے اس وائرس کی روک تھام کے لئے لڑی جارہی لڑائی میں پیش پیش طبی اہلکاروں، ملک اور ریاست کے عوام کے اس موذی مرض سے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
گورنر نے کورونا وائرس سے متاثر نمس کے ڈاکٹرز کو فراہم کی جارہی علاج کی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔