اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ حکومت کی شادی مبارک اسکیم بد عنوانیوں کا شکار - telangana shadi mubarak

حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلم لڑکیوں کی شادی پر دی جانے والی شادی مبارک اسکیم کی رقم بروکرز کے لیے آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔

shadi mubarak

By

Published : Mar 27, 2019, 11:30 PM IST

حکومت تلنگانہ کی جانب سے مسلم لڑکیوں کی شادی پر دی جانے والی شادی مبارک اسکیم کی رقم بروکرز کے لیے آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔

حکومت نے بروکروں کے خاتمے کے لئے درخواست کو آن لائن کر دیا ہے تاہم رقم کے حصول کے لئے درخواست گزار کو مہینوں تحصیل دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔

shadi mubarak

اس دوران بروکر درخواست گزاروں سے جلد رقم دلوانے کے لیے مدد کی پیشکش کرتے ہیں جس کے بدلے میں 10 تا پچاس ہزار روپئے کا مطالبہ کرتے ہیں ایسے ہی مجبور درخواست گزاروں نے ای ٹی وی بھارت سے رابطہ کرتے ہوئے بروکرز کے خلاف اپنی شکایت درج کروائی۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں درخواستیں دو تا تین برس سے تحصیل دفاتر میں تعطل کا شکار ہیں


درخواست گزاروں نے تحصیل دفتر کے عملے اور بروکر کے درمیان ساز باز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کے عہدے دار بروکرز کی جانب سے لائی گئی درخواستوں کو اولین ترجیح دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

لیکن راست آئی ہوئی درخواستوں کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ درخواست گزاروں نے حکومت سے بروکر کے خاتمے کو یقینی بنانے اور رقمی کی ادائیگی کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا۔

چند ایسی بھی شکایات موصول ہوئیں کہ چند لڑکیوں کا نکاح کے بغیر ان کا نام استعمال کرکے رقم حاصل کرلی گئی ۔ بعد ازاں جب لڑکی کی شادی ہوئی اور شادی مبارک اسکیم میں رقم داخل کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ درخواست پہلے ہی موصول ہوچکی ہے اور رقم بھی دی جاچکی ہے۔

شادی مبارک اسکیم میں لڑکی کی شادی کا دعوت نامہ، آدھار کارڈ ، نکاح نامہ وغیرہ لازمی چیزیں ہیں جنہیں داخل کرنا ضروری ہے۔ اس کے باوجود بھی بغیر ان چیزوں کے رقم ادا کردی گئی جو کہ عہدیداروں کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details