عوام میں سماجی دوری کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔انہوں نے نرمل بس اسٹینڈ سے منچریال تک آرٹی سی بس میں سفر کیا۔ان کے ساتھ رکن اسمبلی ریکھا نائیک بھی تھیں۔
حکومت کی ہدایت کے مطابق 31مئی تک شہری رضاکارانہ طورپر آگے آتے ہوئے حفظان صحت کاخاص خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد مل سکے۔وزیرموصوف نے نرمل کے بعض علاقوں کا اچانک دورہ بھی کیا۔
تلنگانہ کے وزیر جنگلات کا بس میں سفر انہوں نے اس موقع پر بعض چکن کی دکانات اور دیگر دکانات کا معائنہ بھی کیا۔نرمل ٹی سنٹر سے نارائن ریڈی مارکٹ،گنگاکامپلکس بس اسٹینڈ تک انہوں نے پدیاترا کی۔انہوں نے حکومت کی جانب سے بنائے گئے رہنمایانہ خطوط پر عمل کا جائزہ بھی لیا۔
دکانات کے قریب سماجی دوری،ماسک رکھنے والوں کو ہی دکانات پر آنے کی اجازت دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا بھی انتباہ دیا۔