اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلگودیشم وفد کی صدرجمہوریہ سے ملاقات - سیاسی رقابت

تلگودیشم رہنماوں نے صدر جمہوریہ سے شکایت کی کہ جگن حکومت کے 13 ماہ کے دور اقتدار میں ان پر متعدد حملے ہوئے۔

تلگودیشم وفد کی صدرجمہوریہ سے ملاقات
تلگودیشم وفد کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

By

Published : Jul 16, 2020, 1:20 PM IST

آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے ارکان پارلیمان نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

اس وفد نے ان سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس کے 13ماہ کے دور حکومت کے دوران تلگودیشم رہنماوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

حکمران جماعت مخاصمت کی کارروائی کر رہی ہے۔ بعد ازاں ان رہنماوں نے مرکزی وزیر دیہی ترقی نریندر سنگھ تومر سے بھی ملاقات کی اور منریگا اسکیم کے بلز کے مسئلہ پر شکایت کی۔

صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنے والے وفد میں جی جئے دیو،رام موہن نائیڈ، کیشو نانی، رویندر کمار اور دوسرے رہنما شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عثمانیہ اسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریض پریشان

ABOUT THE AUTHOR

...view details