اپنے بیان میں سی پی آئی تلنگانہ کے سکریٹری چاڈاوینکٹ ریڈی نے کہا کہ پارٹی نے یکم اکتوبر کو ٹی آر ایس کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔ آر ٹی سی کے احتجاجی ملازمین کے خلاف ٹی آر ایس حکومت کے رویہ کے پیش نظر پارٹی اس ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی حمایت پر دوبارہ غور کرے گی۔ اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ جلد ہی لیاجائے گا۔
تلنگانہ: سی پی آئی بھی آر ٹی سی ملازمین کی حمایت میں
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتالی آر ٹی سی کے ملازمین کے مطالبات کی فوری طور پر تکمیل نہیں کی گئی تو وہ 21 اکتوبر کو ہونے والے حضورنگر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کی حمایت پر دوبارہ غور کرے گی۔
تلنگانہ: سی پی آئی بھی آر ٹی سی ملازمین کی حمایت میں
انہوں نے کہا کہ ٹی ایس آرٹی سی کے ملازمین اپنے حقیقی مطالبات پر احتجاج کررہے ہیں۔ ہڑتالی ملازمین کو برطرف کرنے وزیراعلی کے بیان سے ملازمین میں الجھن پیداہوگئی ہے۔ ریڈی نے وزیراعلی پر زور دیا کہ وہ قابل قبول طریقہ سے ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے مناسب اقدامات کریں بصورت دیگر ان کی پارٹی اس ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی حمایت پردوبارہ غور کرے گی۔