اس نے کہا کہ اس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد بھیجا جائے۔جب اس تعلق سے طبی اہکاروں سے دریافت کیاگیا توانہوں نے علاج میں لاپرواہی کی تردید کی اور کہا کہ شوگر کی دوا اور انسولین کے مسئلہ پر متاثر اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے درمیان ہوئی معمولی بحث وتکرار کے بعد متاثر شخص نے برہمی کے عالم میں یہ ویڈیو بنایا اور اس کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر پوسٹ کیا۔
تلنگانہ :کورونا مریض کی سیلفی ویڈیو، علاج میں لاپرواہی کا الزام - Corona patient
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ایک سرکاری اسپتال میں زیرعلاج کورونا وائرس کے ایک مریض نے سیلفی ویڈیو لیتے ہوئے مناسب علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے کی شکایت کی۔ضلع کے دھرما رم علاقہ کے رہنے والے اس کورونا متاثر مدھو نے اپنی اس ویڈیو میں الزام لگایا کہ ونٹی لیٹر فراہم کرنے کی خواہش پر طبی اہلکاروں کی جانب سے اس سے انکار کیا گیا۔
تلنگانہ :کورونا مریض کی سیلفی ویڈیو ، علاج میں لاپرواہی کا الزام
اسپتال سپرنٹنڈنٹ پراتیما راجو نے یہ بات بتائی۔اس ویڈیو میں اس شخص نے کہاکہ اتوار کی دوپہر وہ اس اسپتال میں آیا تھا۔اس دن اس کا معائنہ کرتے ہوئے اس کو اسپتال میں داخل کرلیاگیا۔
اُس دن سے آج تک ڈاکٹر نے اس کا معائنہ نہیں کیا اور صرف نرسس ہی اس کا علاج کررہی ہیں۔اس کو آکسیجن اور ونٹی لیٹر سے محروم کیاگیااور جب اس سے پوچھا گیا تو ایک گولی ہی دی گئی۔اس نے کہاکہ اس کو حیدرآباد منتقل کیاجائے۔