اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تیجسوی کی کانگریس کے ساتھ مل کر دہلی اسمبلی انتخاب لڑنے کی خواہش - بہار اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو

راشٹریہ جنتا دل(آرجے ڈی) رہنما اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو نے دہلی اسمبلی انتخاب کانگریس کے ساتھ مل کر لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

تیجسوی پرساد یادو
تیجسوی پرساد یادو

By

Published : Jan 14, 2020, 10:16 PM IST

تیجسوی یادو نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ ان کی پارٹی نے دہلی اسمبلی انتخاب لڑنے کا فیصلہ لیا ہے پہلے بھی ان کی پارٹی نے وہاں سے انتخاب لڑا ہے اور جیتا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ ان کی پارٹی کا مرکز اور بہار میں اتحاد ہے، اس لیے ان کی کوشش اب یہ ہوگی کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کر کے اس مرتبہ انتخاب لڑا جائے ۔

آرجے ڈی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کانگریس کے ساتھ سیٹوں کا قابل قدر سمجھوتا ہوتا ہے تو اس کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے اور اس کے لیے پارٹی نے راجیہ سبھا رکن منوج جھا اور آرجے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری قمر عالم کو دہلی انتخاب کا انچارج مقرر کیا ہے ۔

تیجسوی یادو سے جب پوچھا گیا کہ کانگریس کے ساتھ کتنی سیٹ پر بات چیت ہورہی ہے اس پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں منوج جھا ہی بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں بہار کے بہت سے لوگ رہتے ہیں جن جگہوں پر پارٹی کی پکڑ مضبوط ہے ان سیٹوں پر انتخاب لڑنے کے لیے پارٹی کی تیاری ہے ۔

اپوزیشن رہنما نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہ یہ لوگ زہر گھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ پہلے اپنی ریاست کو سنبھال لیں وہاں کیا صورتحال بنی ہوئی ہے یہ سب جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ ان کے طور طریقوں سے اچھی طرح واقف ہیں وہ کتنا بھی زہر بوئیں، بہار نفرت کو کاٹ کر اتحاد کو دکھانے کا کام کرے گا کیونکہ بہار کے لوگ گوڈسے کو ماننے والے نہیں ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر ( این آر سی ) کو لے کر گیا میں خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں وہ انہیں حمایت دینے کے لیے ان کے پاس جارہے ہیں اس کے بعد وہ جلد ہی پٹنہ کے سبزی باغ میں بھی تحریک کاروں کے درمیان آئیں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details