اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے تعلق سے حفاظتی انتظامات پر تیجسوی نے اٹھائےسوال - بہار میں کورونا وائرس

ریاست بہار میں کورونا وائرس کے تعلق سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے. حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو نے حکومت کے ذریعہ کیے گئے انتظامات پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرصحت منگل پانڈے نے اس کے لیے کیا انتظامات کیے ہیں۔

tejaswi yadav asked state government on arrangements for coronavirus in bihar
حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو

By

Published : Mar 5, 2020, 3:18 PM IST

ریاستی حکومت میں کورونا وائرس کے تعلق سے ہائی الرٹ جاری کیا ہے. چیف سیکریٹری نے تمام اضلاع کی افسران سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تیاریوں کے سلسلے میں گفتگو کی۔

حزب مخالف کے رہنما تیجسوی یادو

وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے.

خرف محالف کے رہنما تیجسوی یادو نے بہار میں کورونا وائرس کے تعلق سے ہائی الرٹ پر سوال کھڑا کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس کے لئے وزیرصحت منگل پانڈے نے کیا انتظامات کیے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اس کے تعلق سے تفصیلات فراہم کرائی جانی چاہیے۔

حکومت کہتی ہے کہ سارے انتظامات ہوگئے لیکن اس کے باوجود چمکی بخار اور پانی سے پٹنہ ڈوب جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس کے تعلق سے تشہیر کرنا چاہئے لوگوں کو سینیٹایزر اور ماسک تقسیم کرنا چاہیے. اگر حکومت نے انتظامات کیے ہیں تو لوگوں کو پریس کانفرنس کے ذریعے کیا اس کی اطلاع فراہم کرائی گئی ہے .

ABOUT THE AUTHOR

...view details