اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بورنگ اور مسخ شدہ باتوں سے عوام تھک چکی ہے: تیجسوی - اپوزیشن کے رہنما تیجسوی یادو

بہار انتخابات کے پیش نظرتیجسوی یادو پوری طرح سے جارحانہ انداز میں نظر آرہے ہیں اور وہ وزیر اعلی نتیش کمار پر تنقید کا ایک موقع بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

بورنگ اور مسخ شدہ باتوں سے عوام تھک چکی ہے: تیجسوی
بورنگ اور مسخ شدہ باتوں سے عوام تھک چکی ہے: تیجسوی

By

Published : Oct 25, 2020, 10:56 AM IST

بہار میں راشٹریہ جنتا دل اور اپوزیشن کے رہنما تیجسوی یادو نے ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلی نتیش کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے بہار کے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل برباد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تیجسوی یادو نے اتوار کے روز ٹویٹر پر لکھا 'قابل احترام نتیش جی مکمل طور پر تھک گئے ہیں۔ عوام ان کی بورنگ، تکلیف دہ، سخت، باسی اور مسخ شدہ باتوں سے تھک چکی ہے، نتیش کمار جی حقائق اور دلیلوں سے تنگ آچکے ہیں، بہار کے کروڑوں نوجوانوں کے حال اور مستقبل کو برباد کر کے وہ تاریخ کے باسی صفحات کو پلٹ رہے ہیں۔'

تیجسوی یادو کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: مودی کی ریلی میں لالو سے ملنے پہنچی بزرگ خاتون

تیجسوی یادو نتیش کمار کو سوشل میڈیا سے لے کر عوامی جلسوں تک میں چیلنج کررہے ہیں، ہفتے کے روز تیجسوی نے نتیش کمار کو براہ راست اور کھلا چیلنج دیا، انہوں نے کہا 'سیدھا اور کھلا چیلنج، وزیر اعلی نتیش کمار کو پورے بہار کے ایسے ایک پولیس اسٹیشن اور بلاک آفس کے نام کا ذکر کریں جہاں کوئی بھی پیش کش یا رشوت کے بغیر کام کیا جاتا ہے۔'

'اگر میری بات غلط ہے اور اپ کو کوئی شک ہے تو اپنی تقریر کے دوران عوام سے ایک بار پوچھیں جواب مل جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details