معروف صحافی شیرین دلوی نے قومی شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قومی شہریت ترمیمی بل کے خلاف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مظاہروں کا دور جاری ہے۔ یہاں کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس دوران دو لوگوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ آسام کی دارالحکومت گواہاٹی میں پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ بھی کی ہے۔ فائرنگ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ بل بھارتی آئین سے متصادم ہے۔
اسی بنا پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی شیرین دلوی نے اپنا اہوارڈ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوقی شہریت ترمیمی بل کے ذریعے ہمارے آئین اور سیکولرزم پر حملہ ہوا ہے۔