اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم اساتذہ: اساتذہ سے متعلق عظیم شخصیات کے اقوال - یوم اساتذہ کی اہمیت

بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ 'میں نے ہمیشہ سے یہ محسوس کیا ہے کہ شاگرد کے لئے سچی نصابی کتاب اس کا استاد ہے'۔ یوم اساتذہ کے موقع پر پیش ہے خصوصی رپورٹ:

teachers' day sayings of great personalities about teachers
یوم اساتذہ: اساتذہ سے متعلق عظیم شخصیات کے اقوال

By

Published : Sep 5, 2020, 7:59 AM IST

بھارت میں ہر برس پانچ ستمبر کو عظیم مفکر، دانشور اور عبقری شخصیت ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن

اساتذہ کسی بھی قوم و ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا کی تمام تر ترقی اور علم کی چمک اساتذہ کی ہی مرہون منت ہے۔

زندگی کے مختلف شعبہ جات میں جتنی کامیابیاں اور بلندیاں حاصل ہوتی ہیں، ان سب کے پیچھے اساتذہ کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ ہر شعبہ کے ماہر ترین اشخاص کی کامیابی کا راز کوئی نہ کوئی استاد ہی ہوتا ہے۔

آئیے آج کے دن یوم اساتذہ کی مناسبت سے دنیا بھر میں پھیلے ان اساتذہ کی خدمات کو سراہنے کے لیے انہیں سلام و عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام

'اگر کسی ملک کو بدعنوانی سے پاک اور اعلی خطوط پر معیاری قوم بنانا ہے تو مجھے شدت سے محسوس ہوتا ہے کہ اس معاشرے میں تین شخصیات تبدیلی لاسکتی ہیں۔ وہ باپ، ماں اور استاد ہیں'۔

  • ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام
ولیم آرتھر وارڈ

'اوسط اساتذہ طلبا کی تربیت کرتے ہیں۔ اچھے اساتذہ انہیں سمجھاتے اور لائق بناتے ہیں جبکہ عظیم اساتذہ انھیں تحریک دیتے ہیں'۔

  • ولیم آرتھر وارڈ
البرٹ آئن اسٹائن

'تخلیقی اظہار اور علم کی روشنی ذہنوں میں منور کرنا استاد کا اعلیٰ فن ہے'۔

  • البرٹ آئن اسٹائن
سوامی ویویکانند

'تعلیم اچھا انسان بننے کے لیے سب سے اعلی مظہر ہے'۔

  • سوامی ویویکانند
مہاتما گاندھی

'میں نے ہمیشہ سے یہ محسوس کیا ہے کہ شاگرد کے لئے سچی نصابی کتاب اس کا استاد ہے'۔

  • مہاتما گاندھی

مزید پڑھیں: بھارت رتن ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراج عقیدت

بل گیٹس

'ٹیکنالوجی صرف ایک آلہ ہے۔ بچوں کو ایک ساتھ کام کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں استاد ہی سب کچھ ہے'۔

  • بل گیٹس
نیلسن منڈیلا

'تعلیم ایک طاقتور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں'۔

  • نیلسن منڈیلا

مزید پڑھیں:ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش اور یوم اساتذہ میں مناسبت کیا ہے؟

براک اوباما

'اگر آپ کامیاب ہوتے ہیں تو آپ کی کامیابی کا راز آپ کے اساتذہ میں ہی مضمر ہے'۔

  • براک اوباما

ABOUT THE AUTHOR

...view details