دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ خود اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ تبریز انصاری کے گھر جائیں گے اور وہیں پر ان کی اہلیہ کو پانچ لاکھ کا چیک دینے کے ساتھ وقف بورڈ میں ملازمت اور دہلی میں رہائش کے لیے گھر دیں کی پیشکش کریں گے۔
تبریز انصاری کی اہلیہ کی امداد کے لیے دہلی وقف بورڈ کی پیش رفت - Delhi Waqf board
ریاست جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد کا شکار تبریز انصاری کی اہلیہ کی مدد کے لیے دہلی وقف بورڈ نے 5 لاکھ روپے دینے، بورڈ میں ملازمت اور دہلی میں رہائش کے لیے گھر کا انتظام کرنے کی پیش کش کی ہے۔
تبریز انصاری کی اہلیہ کی امداد کے لیے دہلی وقف بورڈ کی پیش رفت
انہوں نے مزید کہا کہ 'قانونی کارروائی کے لیے وکیل اور دیگر اخراجات کا انتظام بھی دہلی وقف بورڈ ہی برداشت کرے گی۔
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے ان تمام وعدوں کو پورا کرنے کے ساتھ کہا کہ 'جس طرح سے دہلی وقف بورڈ نے تبریز انصاری کی اہلیہ کی امداد کی پیش کش کی ہے، ویسے ہی بھارتی اقلیتی کمیشن سے بھی توقع کرتا ہوں کہ وہ تبریز انصاری کی اہلیہ کی مدد کے لیے آ گے آئے گا۔