اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سائرس کی بحالی کے حکم کے خلاف ٹاٹا سنزسپریم کورٹ رجوع

ٹاٹا سنز نے قومی کمپنی قانون اپیل ٹربیونل (این سی ایل اے ٹی) کے اُس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے جس میں سائرس مستری کو ٹاٹا سنز کے ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے، این سی ایل اے ٹی نے مستری کو ایگزیکٹو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

By

Published : Jan 2, 2020, 5:27 PM IST

سائرس کی بحالی کے حکم کے خلاف ٹاٹا سنزسپریم کورٹ رجوع
سائرس کی بحالی کے حکم کے خلاف ٹاٹا سنزسپریم کورٹ رجوع

ٹاٹا سنز نے عدالت سے ٹربیونل کے فیصلے پر فوری طور پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سردی کی چھٹیوں کے بعد 6 جنوری کو جب عدالت کے کام کاج کا آغاز ہوگا تو اس درخواست پر جلد سماعت مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر کو سائرس مستری کو این سی ایل اے ٹی سے بڑی راحت ملی تھی جب اس نے این چندرا کی ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سائرس کو اس عہدے پر دوبارہ بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details