اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹاٹا-سائرس تنازعہ: چار ہفتے میں دلیلیں پوری کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت - Tata-Cyrus controversy news

سپریم کورٹ نے ٹاٹا-سائرس مستری تنازعہ میں تمام منسلک فریقوں کو چار ہفتوں کے اندر اندر اپنی اپنی دلیلیں پوری کرنے کی جمعہ کو ہدایت دی۔

چار ہفتے میں دلیلیں پوری کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت
چار ہفتے میں دلیلیں پوری کرنے کی سپریم کورٹ کی ہدایت

By

Published : May 29, 2020, 9:07 PM IST

جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس سرسی کیش ہریشکیش رائے کی بینچ نے یہ ہدایت سائرس انسویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی اس درخواست کی سماعت کے دوران دی جس میں سائرس مستری نے ٹاٹا سنس لمیٹڈ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر بحال کئے جانے کی درخواست کی ہے۔

سائرس انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے پیش سینئر وکیل آریم سندرم نے دلیل دی کہ انہیں ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر آرٹیکل آف ایسویشن کے آرٹیکل 121 کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ساتھ ہی اس سلسلے میں قومی کمپنی قانون اپیل ٹربیونل (این سی ایل اے ٹی) کا حکم ناقص بھی ہے۔

بینچ نے کہا کہ چونکہ ٹاٹا سنس کی ایک اپیل عدالت کے سامنے زیر التوا ہے، اس لیے اس معاملے کو اس کے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹاٹا سنس کی جانب سے پیش سینئر وکیل ہریش سالوے نے عدالت سے درخواست کی کہ دونوں فریق کی اپیلوں کا تصفیہ تیزی سے کیا جانا چاہئے۔ کورٹ نے اگرچہ تمام فریقوں کو اپنی اپنی دلیلیں چار ہفتوں کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد وہ دونوں فریقوں کی اپیلوں پر غور کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details