طارق انور نے یہ باتیں آج جاری ایک پریس ریلیز میں کہی۔
انہوں نے بی جے پی ون اور بی جے پی ٹو میں جمہوری حکومتوں کو گرانے کی کوششوں پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی عوام کے ذریعہ منتخب سرکاروں کو گرانے او ر اپنی سرکار بنانے کی کوشش کررہی ہے وہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ چیز ملک کے آئین اور قانون کے ساتھ اخلاقیات کے بھی خلاف ہے کہ کسی منتخب سرکار کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ گرایا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جب درجنوں پارٹیوں کا الائنس کرتی ہے تو وہ پاک اتحاد کا نام دیتی ہے،لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے اتحاد کو ناپاک قرار دیتی ہے۔