اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ترنجیت سنگھ سندھوامریکہ میں بھارتی سفیر مقرر

سفارتکار ترنجیت سنگھ سندھو نے امریکہ میں بھارتی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ترنجیت سنگھ سندھو اقوام متحدہ میں بھارت سفیر مقرر
ترنجیت سنگھ سندھو اقوام متحدہ میں بھارت سفیر مقرر

By

Published : Feb 4, 2020, 8:13 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:33 AM IST

ڈپٹی چیف آف مشن امت کمار اور دیگر عہدیداروں نے سندھو کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔
سندھو نے نو مقرر کردہ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلہ کی جگہ لی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانہ نے ٹویٹ کیا کہ 'امریکہ میں # بھارت کے سفیر @ سندھوترنجیت، آج صبح پہنچے اور انہوں نے بھارتی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ڈی سی ایم اور دیگر عہدیداروں نے ان کا پر جوش استقبال کیا'۔
سندھو نے اس سے قبل بھی دو بار بھارتی مشن میں خدمات انجام دی تھیں۔ وہ جولائی 2013 سے جنوری 2017 تک واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کے سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن رہے۔
اس سے قبل سندھو سفارتخانہ ، واشنگٹن ڈی سی میں 1997 سے 2000 تک امریکی کانگریس کے ساتھ رابطے کے ذمہ دار فرسٹ سکریٹری تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details