مئو شہر سے ہو کر گزرنے والی تمسا ندی کا پانی شہر میں داخل ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے صرف ایک انچ نیچے رہ گئی ہے۔ پانی رہائشی علاقوں میں پھیل کر مکانات کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔ مکانوں کے اطراف ندی کا پانی بھر جانے سے مقامی باشندوں کے لیے باہر آنا جانا دشوار ہو گیا ہے۔
مئو میں خطرے کے نشان سے اوپر تمسا ندی - مئو تمسا ندی
اترپردیش کے ضلع مئو میں تمساندی میں جاری طغیانی سے مقامی باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
mau tamsa river
انتظامیہ کے افسران خود موقع پر جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مزید بارش نہ ہوئی تو آبی سطح میں کمی واقع ہوگی، تمسا ندی کے پل سے گاڑیوں کو بھی دھیمی رفتار سے گزارا جا رہا ہے۔