حالیہ میں چدمبرم نے تبصرے کیا تھا کہ ’تمل ناڈو کو بھی اگر مرکزی حکومت کی جانب سے مرکز کے زیر انتظام ریاست بنایا جاتا ہے تو بھی اے آئی اے ڈی ایم کے مخالفت نہیں کرے گی، اس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کہا 'چدمبرم نے ریاست کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا اور وہ صرف دھرتی پر بوجھ ہیں۔'
وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کہا کہ لمبے وقت تک مرکزی وزیر رہنے کے باوجود بھی چدمبرم تمل ناڈو کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبے نہیں لائے۔
پلانی سوامی نے پوچھا کہ مرکزی وزیر رہتے ہوئے وہ ریاست کی ترقی کے لیےکتنی منصوبے لائے۔کیا انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کو ضروری مالی الاٹمنٹ کیا اور ریاست میں نئی صنعت لگائیں۔کیا انہوں نے کاویری جیسے بین الاقوامی آبی تنازعہ کو حل کرنےکےلیے کوئی ضروری قدم اٹھائے۔