اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو: ملازمین کی چھٹی کی ادائیگی کو روکنے کا فیصلہ - چھٹی کے کھاتے میں جمع کی گئی چھٹی کو پھر جوڑ دیں

تمل ناڈو حکومت نے پیرکوعالمی وبا کوروناوائرس ’کووڈ۔19‘ کے پیش نظر حکومت کے خزانے پر پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر اپنے ملازموں اور اساتذہ کو ایک سال کی مدت کے لئے جمع کی گئی چھٹی کی ادائیگی روکنے کا اعلان کیا ہے۔

تملناڈو: ملازمین کی چھٹی ادائیگی کو روکنے کا فیصلہ
تملناڈو: ملازمین کی چھٹی ادائیگی کو روکنے کا فیصلہ

By

Published : Apr 28, 2020, 10:10 AM IST

چیف سکریٹری کے شنمگم نے ایک سرکاری حکمنامہ میں بتایا کہ ’’کووڈ۔19‘ کی وجہ سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے تمل ناڈو چھٹی قانون 1933 کے قانون 7۔اے کے تحت سرکاری ملازموں اور اساتذہ کو ہر برس پندرہ دنون/دو سال میں30 دنوں کی ملنے والی جمع کی گئی چھٹی کی ادائیگی کو ایک سال کی مدت کے لئے روک دیا ہے۔

یہ حکم جاری نوٹی فیکیشن کی تاریخ سے تسلیم شدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی طرح کی درخواست اور زیرالتوا بل چاہے کسی بھی تاریخ کی کیوں نہ ہو ان کی منظوری اور تقسیم کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی معاملے میں کوئی منظوری کے حکم جاری کئے گئے ہوں تو ان کو منسوخ کردیا جائے اور متعلقہ ملازم کے چھٹی کے کھاتے میں جمع کی گئی چھٹی کو پھر جوڑ دیں۔

یہ حکم سبھی ریاستی نگم، مقامی بلدیاتی اداروں، بورڈ، یونیورسٹیوں، کمیشن، کمپنیوں، اداروں، سوسائٹیوں وغیرہ سبھی آئینی اور قانونی اداروں پر اس کا نفاذ ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details