کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ کی جانب سے تبلیغی مرکز دہلی کے خلاف گمراہ کن مہم کی سخت مذمت کی گئی۔ مذکورہ تنظیم نے کہا کہ میڈیا مرکز نظام الدین کو بدنام کرنے کا پروپگنڈہ چلارہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہیکہ کورونا وائرس تبلیغی مرکز سے پھیل رہا ہے۔
تعمیر ملت کے ذمہ داان نے کہا کہ تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانے والا میڈیا کیا اس بات سے واقف نہیں کہ مدھیہ پردیش میں 23 مارچ کو شوراج سنگھ چوہان کی حکومت تشکیل پاتی ہے، دہلی میں نند وہار کے سامنے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے، اور اپنے اپنے گھروں کو واپس ہونے کے لیے سڑکوں پر چلنے لگے۔ ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی یدو رپا اس دوران شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں جہاں ہزاروں کا مجمع اکٹھا تھا۔ ان تمام واقعات میں سماجی دوری اختیار نہیں کی گئی،مگراس پر میڈیا خاموش ہے۔