اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جرمنی سے 9500 امریکی فوجیوں کے انخلا پر گفتگو - troops from germany

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور جرمنی کے وزیر دفاع انیرگریٹ کریمپ کیرن باؤر نے اپنی گفتگو کے دوران روس کا مقابلہ کرنے اور ناٹو کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

talks on withdrawal of 9,500 us troops from germany
جرمنی سے 9500 امریکی فوجیوں کے انخلا پر گفتگو

By

Published : Jul 3, 2020, 1:34 PM IST

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے جرمنی سے 9500 امریکی فوجی ہٹانے کے سلسلے میں جرمنی وزیر دفاع انیرگریٹ کریمپ کیرن باؤر سے بات چیت کی ہے۔

امریکہ وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ 'دفاعی وزیر مارک ٹی ایسپر نے جرمنی سے 9500 امریکی فوجی ہٹانے کے منصوبے کے بارے میں وہاں کے وزیر دفاع انیرگریٹ کریمپ کیرن باؤر سے بات چیت کی'۔

اس دوران دونوں لیڈروں نے روس کا مقابلہ کرنے اور ناٹو کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل امریکی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ 'جرمنی سے 9500 امریکی فوجی کے ہٹانے کی منظوری دی گئی ہے'۔

مزید پڑھیں: جرمنی ميں پابنديوں کی مخالفت ميں احتجاجی مظاہرے

واضح رہے کہ جرمنی پر ناٹوں قوانین کے خلاف کم سے کم دفاعی بجٹ الاٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ امریکہ جرمنی سے اپنے 9600 فوجیوں کو ہٹائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details