ریاست ہی نہیں ملک کے مختلف گوشے سے تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں نے اس اجتماع میں شرکت کی۔ اور علماء کرام کے قیمتی نصائح سے محظوظ ہوئے۔
خصوصی دعا کے ساتھ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا اختتام
ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع آج خصوصی دعاء کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔
اجتماع گاہ
ان تین دنوں میں کئی بیانات، طریقۂ نماز اور شریعت سے متعلق بیانات ہوئے جس سے انسان اپنی زندگی شریعت محمدی کے بتائے ہوئے طریقے کے ذریعے گذارے۔
واضح رہے کہ ضلع اجمیر کے ہیڈکوارٹر سے 20 کلومیٹر دور اونٹڑا گاؤں میں اس اجتماع کا انعقاد ہوا تھا۔
Last Updated : Mar 4, 2019, 4:36 PM IST