معروف اداکارہ تاپسی پنوں سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے نئے فیصلے کے بعد لکھا کہ 'واہ واہ۔ کیا کسی قسم کا کوئی 'آفیشل' اعلان ہے، جس کو میں نے ابھی تک نہیں جانا؟'۔ یا مستقبل میں اس کی ضرورت نہیں ہے؟ اگر تعلیم سے مصالحت کی گئی تو کوئی مستقبل نہیں رہے گا!'
معروف اداکارہ تاپسی پنوں کا ٹوئٹ تاپسی کے علاوہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی اس معاملے پر اپنی تشویش ظاہر کی۔
بنرجی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'یہ جان کر حیرت ہوئی کہ مرکزی حکومت نے کووڈ بحران کے دوران سی بی ایس ای کورس میں کمی لانے کے نام پر شہریت، فیڈرلزم، سیکولرازم اور وفاقیت جیسے موضوعات چھوڑ دیئے ہیں'۔
مزید پڑھیں: تخفیف کیے گئے نصاب پر 'سی بی ایس ای' کی وضاحت
ایک صارف نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'ابواب کو کم کیا جاسکتا تھا، یا امتحان کے نصاب کو کم کیا جاسکتا ہے۔ درسی کتاب سے ان مضامین کو ہٹانا ایک غلط اقدام ہے'۔