اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھاگلپور حلقے سے واحد مسلم امیدوار سید علی شاہ سجاد نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بھاگلپور سیٹ سے بی جے پی نے روہت پانڈے کو ٹکٹ دیا ہے، جب کہ ایل جے پی نے ڈپٹی میئر راجیش ورما کو میدان میں اتارا ہے۔ اس طرح سید علی شاہ کو اکیلے مسلم امیدوار ہونے کا فائدہ مل سکتا ہے کیونکہ اس اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ مسلمان ووٹرز ہیں

sdf
fsd

By

Published : Oct 16, 2020, 10:05 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں دوسرے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے لیے پرچہ نامزدگی کے آخری روز کانگریس کمیٹی کے سابق ضلع صدر سید علی شاہ سجاد نے راشٹری لوک سمتا پارٹی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

ویڈیو

علی شاہ کی پرچہ نامزدگی کے وقت بڑی تعداد میں ان کے حامی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید علی شاہ سجاد نے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی سے گذشتہ کئی انتخابات میں کسی قابل مسلم امیدوار کے لئے ٹکٹ کا مطالبہ کیا،لیکن کبھی بھی پارٹی نے کسی مسلم امیدوار کو بھاگلپور سیٹ سے امیدوار نہیں بنایا لہذا ان کے پاس دوسری پارٹی سے ٹکٹ لے کر میدان میں اترنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

سید علی شاہ سجاد نے نام لئے بغیر کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے اجیت شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ کانگریس امیدوار کو جیت دلائی تھی، لیکن انہوں نے ترقی کے نام پر کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر عوام نے انہیں موقع دیا تو وہ بھاگلپور کی کایا پلٹ کر دیں گے۔

اس موقع پر بی جے پی چھوڑ کر لوک جن شکتی پارٹی کا دامن تھامنے والے راجیش ورما نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھاگلپور میں مقابلہ انتہائی دلچسپ ہوگیا ہے۔

بھاگلپور سیٹ سے بی جے پی نے روہت پانڈے کو ٹکٹ دیا ہے، جب کہ ایل جے پی نے ڈپٹی میئر راجیش ورما کو میدان میں اتارا ہے۔ اس طرح سید علی شاہ کو اکیلے مسلم امیدوار ہونے کا فائدہ مل سکتا ہے کیونکہ اس اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ مسلمان ووٹرز ہیں اور کانگریس مسلمانوں کے بھروسے ہی یہ سیٹ جیتتی رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details