اردو

urdu

By

Published : Feb 10, 2020, 3:57 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:15 PM IST

ETV Bharat / bharat

گارگی کالج معاملہ: سواتی مالیوال کا دہلی پولیس پر سنگین الزام

گارگی کالج میں طالبات کے ساتھ ہوئی جنسی ہراسانی کے بعد دہلی ویمنس کمیشن کی صدر سواتی مالیوال گارگی کالج پہنچی، جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ پولیس انتطامیہ کو اس سلسلے میں نوٹس بھیجیں گی۔'

گارگی کالج معاملہ: سواتی مالیوال دہلی پولیس پر سنگین الزام
گارگی کالج معاملہ: سواتی مالیوال دہلی پولیس پر سنگین الزام

سواتی مالیوال کا کہنا ہے کہ 'چار دن گذر جانے کے بعد بھی قصورواروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے جو کہ انتہائی تشویش کی بات ہے'

ان کا کہنا تھا کہ 'جس طرح سے غنڈوں نے کالج میں گھس کر ایک تقریب کے دوران کالج کی طالبات کو ہراساں کیا، یہ ایک نا قابل برداشت جرم ہے۔'

گارگی کالج معاملہ: سواتی مالیوال دہلی پولیس پر سنگین الزام

اس دوران انہوں نے دہلی پولیس پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'جب یہ واقعہ یہاں انجام دیا جا رہا تھا تو دہلی پولیس کھڑی ہو کر تماشہ دیکھ رہی تھی۔ چار دن گذر جانے کے بعد بھی دہلی پولیس نے ابھی تک ایف آئی آر نہیں درج کیا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'آخر دہلی پولیس کس طرح کی جانچ اور تفتیش کررہی ہے، دہلی ویمنس کمیشن کے وفد کو یہیں بہت سارے ثبوت ملے ہیں لیکن دہلی پولیس کو اب تک کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔'

خیال رہے کہ دارالحکومت دہلی کے گارگی کالج میں ہفتے کو سالانہ تقریب کے دوران طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی واردات ہوئی تھی اور سالانہ تقریب کے دوران کچھ باہر کے لڑکے داخل ہو کر وہاں موجود طالبات کو ہراساں کیے تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details