ستلج - یمنا لنک سے متعلق انڈین نیشنل لوک دل کے ریاستی ترجمان سکھبیر تنور نے ایک عجیب و غریب بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی عوام خاص کر جنوبی ہریانہ کے گڑگاؤں، ریواڑی، مہیندر گڑھ، میوات اور جھجر کے لیے رام مندر سے زیادہ اہم ستلج - یمنا لنک کا پانی ہے۔
'ستلج - یمنا لنک رام مندر سے زیادہ اہم'
انڈین نیشنل لوک دل کے رہنما نے پانی کی اہمیت بتاتے ہوئے ایک ایسی بات کہہ دی ہے، کہ اس کے بعد تنازع پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے۔
sdf
انہوں نے کہا کہ جس طرح مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو فوری طور سے نافذ کرتے ہوئے رام مندر کا کام شروع کر دیا اسی طرح سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کے بعد ستلج - یمنا لنک کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو ایس وائی ایل کا پانی ملنا چاہیے۔ یہ مسئلہ یہاں کے لوگوں کیلئے رام مندر سے زیادہ اہم ہے، کیونکہ لوگوں کی زندگی اس سے وابستہ ہے اور یہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔