ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں 3 جولائی کو گوروکول کی ایک طالبہ کی مشتبہ موت کے معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ژون رن وجئے سنگھ نے بتایا کہ' ہریانہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نوئیڈا کے شورخہ گاؤں کے گروکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔
اس تعلق سے ہلاک لڑکی کی والدہ نے 10 جولائی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی بیٹی کو جنسی ہراسانی کے بعد گروکول میں قتل کیا گیا اور بغیر اطلاع دیے آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی۔