اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت سازی میں میرا کوئی کردار نہیں: سشیل مودی

بہار میں این ڈی اے کو واضح اکثریت ملنے کے بعد نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کے ساتھ ای ٹی وی کے نامہ نگار نے بات چیت کی۔

حکومت سازی میں میرا کوئی کردار نہیں: سشیل مودی
حکومت سازی میں میرا کوئی کردار نہیں: سشیل مودی

By

Published : Nov 12, 2020, 7:56 AM IST

بہار انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نائب وزیراعلیٰ سشیل مودی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ بہار کے عوام نے این ڈی اے کو حکومت میں کام کرنے کے لیے اکثریت دی ہے۔

سشیل کمار مودی نے کہا مل جل کر کام کریں گے، بی جے پی-جے ڈی یو نتیش کمار کی قیادت میں مل کر کام کریں گی، ان کہنا تھا کہ بہار ابھی جہاں ہے اسے مزید بلندیوں تک لے جانا ہے۔

سشیل کمار نے کہا کہ این ڈی اے کو بہار کے انتخابات میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر کامیابی ملی ہے، ہم بہار کے عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے، اب تک ہم نے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے میں وقت دیا تھا لیکن اب ہم مستقبل میں ترقی کی رفتار کو تیز کریں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: عظیم اتحاد کی حلیف جماعتوں کی آج میٹنگ

اس کے علاوہ سشیل مودی نے بہت سے امور کے بارے میں بات کی، انہوں نے ایک بار پھر بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں ترقیاتی کاموں کی بات کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمارا خواب ہے کہ ہم بہار کو مزید بلندیوں پر لے جائیں، یہی خواب اور مقصد کے تحت این ڈی اے بہار میں کام کرے گی۔

لیکن اس دوران انہوں نے ایک حیرت انگیز بات کہی کہ 'حکومت سازی میں اپنے کسی بھی کردار سے انکار کیا اور کہا کہ 'حکومت سازی کے عمل میں میرا کوئی کردار نہیں ہوگا۔'

انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے دیے گئے بیان 'یہ میرا آخری انتخا ہے' کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'میں اس پر کوئی رد عمل نہیں دینا چاہوں گا، جبکہ بہار میں نئی حکومت میں این ڈی اور اس کی حلیف جماعتوں کی حصہ داری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'ایک دو دنوں میں یہ تصویر صاف ہو جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details