اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے طرز پر کئی خودکشیاں - گریٹر نوئیڈا کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سروش مشرا

گریٹر نوئیڈا کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سروش مشرا نے کہا ہے کہ 'ہم تمام والدین سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنے بچوں کو خبروں اور سوشل میڈیا پر رنجیدہ واقعات کی پریشان کن تفصیلات سے دور رکھیں'۔

sushant singh rajput's 12-year-old fan ends life in up
فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے طرز پر کئی خودکشیاں

By

Published : Jun 22, 2020, 4:29 PM IST

گریٹر نوئیڈا میں ایک بارہ سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ اسی انداز میں کیا، جس طرح بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ایک ہفتہ قبل اپنے گھر میں خود کو پھانسی دے کر کیا تھا۔

اہل خانہ نے بتایا ہے کہ 'ششم جماعت کا طالب علم ہفتہ کو انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل اداکار کی خودکشی کی خبریں مسلسل دیکھتا رہا ہے۔ اس نے شائد اسی کو دیکھ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے'

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سروش مشرا نے بتایا کہ 'لڑکا کے والد گریٹر نوئیڈا میں نجی کمپنی میں انجینئر ہیں۔ لڑکا اپنی ماں، بڑی بہن اور دادی کے ساتھ گھر میں ہی تھا'۔

پولیس کے مطابق 'وہ اوپر اپنے کمرے میں چلاگیا۔ دروازہ اندر سے بند کردیا اور اپنے آپ کو کپڑے سے لٹکا دیا'۔

پولیس افسر نے بتایا کہ 'اہل خانہ کی درخواست پر پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'تاحال اس قدم کی کوئی واضح وجہ نہیں معلوم ہوئی۔ جس کی وجہ سے لڑکا اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ ہم تمام والدین سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنے بچوں کو خبروں اور سوشل میڈیا پر رنجیدہ واقعات کی پریشان کن تفصیلات سے دور رکھیں'۔

خود کشی سے قبل لڑکے نے خودکشی نوٹ چھوڑ دیا۔ جس میں اس نے لکھا کہ 'اگر وہ (بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت) یہ کرسکتا ہے تو، میں کیوں نہیں کر سکتا'۔

اس کے علاہ دسویں جماعت کے ایک اور طالب علم نے بریلی میں خودکشی کرلی، جو اپنے پسندیدہ اسٹار کا نقصان برداشت نہیں کرسکا۔

اس سے قبل اوڈیشہ میں ایک لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا تھا کیونکہ وہ اداکار کے انتقال کا غم برداشت نہیں کرسکی۔

اسی طرح مبینہ طور پر 17 جون کو انڈومان اور نیکوبار جزیرے کے پورٹ بلیئر میں ایک اور نوعمر نوجوان نے بھی خودکشی کرلی تھی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو گھر سے کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا ہے۔ تاہم انہیں نوعمر کی ایک ڈائری ملی ہے۔ جس میں سخت قدم اٹھانے اور سشانت کے بارے میں بہت کچھ بتایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details