کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ 'بی جے پی حکومت کی بے حسی اور ناکامی کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں 289 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ملک میں طبی ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔'
'ملک میں طبی ایمرجنسی جیسے حالات' - surjewala on bjp
کانگریس کا کہنا ہے کہ 'ملک کی کئی ریاستوں میں صحیح علاج نہیں ملنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ دم توڑ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے پورے ملک میں ایک طرح سے 'طبی ایمرجنسی' جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔'
surjewala
انہوں نے کہا کہ 'حالات یہ ہیں کہ صرف آسام میں جاپانی بخار کی وجہ سے 64 لوگ دم توڑ چکے ہیں۔ اسی طرح سے بہار میں چمکی بخار کی وجہ سے 162 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک کی دیگر ریاستوں کے بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور سات دیگر ریاستوں میں اس طرح کی بیماری کی وجہ سے 63 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔'