اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرکٹر سریش رینا نے بھی سبکدوشی کا اعلان کیا - کرکٹ نیوز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سریش رینا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ سریش رینا نے مہیندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے کچھ دیر بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

Suresh Raina
فائل فوٹو

By

Published : Aug 15, 2020, 9:21 PM IST

Updated : Aug 15, 2020, 10:17 PM IST

بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز سریش رینا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ مہیندر سنگھ دھونی کے قریب رہے رینا نے دھونی کے سبکدوشی کے اعلان کے بعد انستاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا۔

سریش رائنا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، "آپ کے ساتھ کھیلنا کافی پیارا رہا مہندر سنگھ دھونی۔ پورے دل سے فخر کے ساتھ، میں آپ کے اس سفر میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔ شکریہ بھارت۔ جے ہند۔'

انسٹا گرام

اسٹار بلے باز سریش رینا نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 17 جولائی 2018 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا ، جس کے بعد راینا بھارتی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر چکے ہیں۔ ایم ایس دھونی نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ انگلینڈ میں ہونے والے 2019 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے کرکٹ سے بریک لیا۔

Last Updated : Aug 15, 2020, 10:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details