اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وہ متبادل سیاست کے علمبردار ہیں: یوگیندر یادو

ریاست ہریانہ میں حالیہ دنوں اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی تشہیر عروج پر ہے۔

yogendra yadav in haryana polls 2019

By

Published : Oct 7, 2019, 9:01 AM IST

ہریانہ کے ضلع نوح کے پونہانہ اسمبلی حلقے سے سوراج انڈیا کے امیدوار کے حق میں پارٹی کے سربراہ یوگیندر یادو نے تشہیر کی اور عوام کو خطاب کیا۔

اس موقعے پر یوگیندر یادو کہا کہ وہ متبادل سیاست کے علم بردار ہیں۔ وہ مسائل کو حل کرنے کی سیاست کرتے ہیں۔ وہ الیکشن سے پہلے بھی سیاست کرتے ہیں اور الیکشن کے بعد بھی۔

وہ متبادل سیاست کے علمبردار: یوگیندر یادو

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے کالج میں پڑھائی کرنے کے بعد امتحان دیا جاتا ہے ایسے ہی پانچ سال اقتدار میں رہنے کے بعد الیکشن آتا ہے اس وقت سیاسی رہنماؤں کا عوام کیلئے حساب دینا ہے اگر حساب ٹھیک ہو تو پانچ سال اور دیے جائیں ورنہ حکومت بدل دی جائے اور یہ وقت حکومت بدلنے کا ہے کیوں کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے۔

انہوں نے ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے وعدہ کے باوجود کسانوں کو سرسوں کا مکمل دام نہیں دیا گیا۔

سوراج انڈیا پارٹی کے سربراہ یوگیندر یادو نے مزید بتایا کہ انھوں نے 28 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں اور تبدیلی ان کا مقصد ہے۔

گزشتہ روز سوراج انڈیا پارٹی کے سربراہ یوگیندر یادو نے میوات کے چار الگ الگ مقامات کا دورہ کیا اور عوام سے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹنگ کی اپیل کی۔

پونہانہ اسمبلی حلقے سے سوراج انڈیا پارٹی کی طرف سے تعلیم حسین ایڈوکیٹ امیدوار ہیں۔

دراصل ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے رواں ماہ 21 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details