سپریم کورٹ نے فی الحال کوئی حکم دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی دہلی تشدد معاملے کی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے سے متعلق بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر کی عرضی خارج کردی۔
جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے کہا ہے کہ 'یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس لیے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔'
اس درمیان عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے سلسلے میں دہلی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔
بینچ نے کہا کہ پبلک سڑک، مظاہرے کے لیے نہیں ہے۔ عدالت نے رائے زنی کی کہ ابھی ماحول اس مقدمے کی سماعت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔
سماعت کی ابتدا میں ہی جسٹس کول نے کہا ہے کہ بینچ اس معاملے کے دائرے جو شاہین باغ ناکہ بندی کی منظوری کے لیے ہے' کی توسیع کرنے کا ارادہ نہیں کر رہی ہے۔ جسٹس کول نے کہا کہ وہ بعد میں اس پر سماعت کریں گے ابھی ماحول سازگار نہیں ہے۔