سپریم کورٹ آج اڈیشہ کے شہر پوری میں تاریخی جگناتھ یاترا پر پابندی سے متعلق احکامات میں ترمیم کی درخواست پرغور کرے گا۔
تشار مہتا نے کہا کہ 'یہ رتھ یاترا صدیوں پرانی ہے اور اسے روکنا درست نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سابقہ حکم میں کچھ شرائط اور ہدایات کے ساتھ ترمیم کی جانی چاہیے ، مثال کے طور پر رتھ یاترا میں شامل ہونے کے لیے مندر میں کام کرنے والے ان لوگوں کا انتخاب کیا جانا چاہیے جو کورونا منفی ہوں'۔