اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت کو دو ماہ میں پاکسو عدالتیں قائم کرنے کا حکم - Supreme Court Orders Setting Up Of Exclusive Courts On Child Rape Cases Within 60 Days

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ان اضلاع میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں بچوں کے جنسی استحصال جرائم کی روک تھام (پاکسو) ایکٹ کے تحت 100سے زائد معاملات زیرالتوا ہیں۔

حکومت کو دو ماہ میں پاکسو عدالتیں قائم کرنے کا حکم

By

Published : Jul 25, 2019, 8:48 PM IST


چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے جمعرات کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے فنڈ سے یہ خصوصی عدالتیں قائم کرے۔

عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کو 60دنوں کے اندریہ مخصوص عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی اور اس سلسلہ میں فوری طورپر کارروائی کرنے کے لئے کہاہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے کہاکہ ہم نے مرکزی حکومت کو ہر ایک ایسے ضلع میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں بچوں کے جنسی استحصال جرائم روک تھام (پاکسو) ایکٹ کے تحت 100سے زائد معاملات زیرالتوا ہیں۔

سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں مرکز کو چار ہفتہ کے اندر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔

عدالت بچوں کے جنسی استحصال کے بڑھتے معاملات پر سماعت کررہی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details