قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران رد کیے گئے ایئرٹکٹ ریفنڈ کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی نئی سفارشات کو جمعرات کو منظور کرلیا ہے اور ساتھ ہی پرواز کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیز کو 31 مارچ 2021 مارچ تک مسافروں کے رد ٹکٹز کی رقم لوٹانے کا وقت دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے تمام ایئرلائنز کو مارچ سنہ 2021 تک مسافروں کے ایئرٹکٹ کو ریفنڈ کرنے کا فرمان جاری کیا ہے جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے اوورسیز لیگل سیل کی عرضی کا نمٹارہ کرتے ہوئے ریفنڈ کے سلسلے میں ڈی جی سی اے کی تمام سفارشات مان لیں۔
عدالت نے کہا کہ تمام نجی پرواز کی کمپنز ڈی جی سی اے کی سفارشات پر عمل کرنے کے پابند ہیں خیال رہے کہ بینچ نے یہ واضح کیا کہ جو ٹکٹ ایجنٹ کے ذریعے خریدے گئے ہیں وہ پیسے ان ایجنٹ کو ہی ریفنڈ کیے جائیں گے نہ کہ طیارہ مسافروں کو۔
بینچ نے یہ واضح کیا کہ جو ٹکٹ ایجنٹ کے ذریعے خریدے گئے ہیں وہ پیسے ان ایجنٹ کو ہی ریفنڈ کیے جائیں گے نہ کہ طیارہ مسافروں کو واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ ہفتے عرضی کی شنوائی کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
عدالت نے کہا کہ تمام نجی پرواز کی کمپنز ڈی جی سی اے کی سفارشات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔