اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این آر سی معاملہ: مرکزی اور آسام حکومت کو نوٹس - چیف جسٹس آف انڈیا

سپریم کورٹ نے آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) میں تقریباً دو ہزار خواجہ سراؤں کو باہر رکھنے کے سلسلے میں دائر عرضی پر مرکزی حکومت اور آسام حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

By

Published : Jan 27, 2020, 5:56 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST

چیف جسٹس آف انڈیا شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے سواتی بدھان بروا کی عرضی پر مرکزی اور آسام حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

این آر سی کے عمل کے دوران اور آخری مسودے کی اشاعت کے بعد کے مراحل میں خواجہ سراؤں کو شامل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے آسام کی پہلی ٹرانس جینڈر جج بروا نے اعلی ترین عدالت کا رخ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 اگست 2019 کو این آر سی کی آخری فہرست شائع ہونے کے بعد اس فہرست میں 19 لاکھ لوگوں کا نام نہیں تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details